"زمانے کو سیاست کی نہیں روحانیت کی ضرورت ہے۔”

گوہر شاہی –

میرے والدِ محترم حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالیٰ کا مختصر تعارف

حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی ضلع راولپنڈی تحصیل گجرخان میں ڈھوک گوہر شاہ سے تعلق رکھتے ہیں اور سید گوہر علی شاہ ؒ کی اولاد میں پانچویں پشت سے ہیں جوکہ آگے چل کر خاندان مغلیہ میں پیوند ہوگئے۔ کیونکہ سید گوہر علی شاہؒ سادات بخاری ہیں جوکشمیر سری نگر میں رہتے تھے،ایک دفعہ کچھ غنڈوں نے ایک مسلمان لڑکی کو اغوا کرلیا، آپ نے تلوار اٹھائی اور سات غنڈوں کو جہنم واصل کردیا۔انگریز حکومت نے آپ کو گرفتار کرنا چاہا لیکن آپ وطن چھوڑ کر راولپنڈی آگئے اور کچھ عرصہ نالہ لئی کے پاس بیٹھے رہے، جب یہاں پر پولیس کا خطرہ ہوا تو آپ تحصیل گجرخان کے ایک جنگل میں بیٹھ گئے اور ریاضت و عبادت شروع کردی۔

کئی سال کے بعد فیض شروع ہوگیا۔ اس جنگل کا رقبہ جوگجربرادری کے پاس تھا انہوں نے آپ کو وقف کردیا، جو اب ڈھوک گوہر شاہ کے نام سے منسوب ہے۔ آپ نے کشمیری مغل خاندان میں شادی کی ،بیٹیاں اور بیٹے ہوئے۔ اس لئے حضرت گوہر شاہی کو والدہ سید گوہر علی شاہؒ کے پوتوں سے ہیں اور والد سید گوہر علی شاہؒ کے نواسوں سے ہیں اور آپکے دادا مغلیہ خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ سید گوہر علی شاہؒ آخری ایام میں کسی ناراضگی کے سبب بکرا منڈی میں گوشہ نشین ہوگئے تھے اور وہیں آپ کا وصال ہوا۔ جہاں اب دربار بنا ہوا ہے۔ کہتے ہیں آپ کی گدڑی اور عصا وغیرہ کو وہیں دفنایا گیا اور آپ کے جسم اطہر کو آپ کے آبائی گاؤں لایا گیا، اس لئے وہاں بھی آپکا دربار موجود ہے۔ چونکہ آپ نے کافی عرصہ اسی مقام پر ریاضت و عبادت میں گزارا۔

حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی راولپنڈی میں ایف۔کیو اسٹیل انڈسٹریز (رجسٹرڈ) کے مالک تھے ، جہاں سوئی گیس کے چولہے اور بجلی کا سامان بنتا تھا۔ 20 سال ہی کی عمر میں پیروں فقیروں سے روحانیت کی تلاش میں نکلے، لیکن کہیں سے بھی دل کو تسکین نہ ہوئی۔ آخر پیروں فقیروں سے بیزار اور مزاروں سے مایوس ہوکر دنیاوی کاروبار میں لگ گئے اور شادی کرلی۔ شادی کے بعد آپ کے تین بچے ہوئے ، جب عمر تقریباً 35 سال کے لگ بھگ ہوئی تو حضرت امام بری سرکارؒ سامنے آئے اور کہا کہ بیٹا اب تیرا وقت آچکا ہے، علوم باطن کے لئے حضرت سخی سلطان باہوؒ کے دربار پر چلاجا۔آپ کاروبار، بیوی بچے اور ماں باپ چھوڑ کر شورکوٹ آئے، حضرت سخی سلطان باہوؒ کی نظر کرم سے آپ کی تصنیف ’’نورالہدی‘‘ آپ کی منزل کا ساتھی بن گئی اور پھر آپ مجاہدہ نفس اور سکون قلب کے لئے سہون شریف تشریف لے گئے۔ تین سال سہون کی پہاڑیوں اور لعل باغ میں مجاہدہ کیا اور پھر باطنی حکم کے تحت جامشورو ٹیکسٹ بورڈ کے عقب میں چھ ماں تک جھونپڑی ڈالے بیٹھے رہے۔

آخر کار منشاء ایزدی کے تحت مخلوق خدا کو آپ کے وسیلے سے فیض ہونا شروع ہوگیا۔ جب زائرین کی زیادتی ہوگئی تو آپ لطیف آباد بریلی کالونی منتقل ہوگئے اور فیض اور رشدوہدایت کا سلسلہ جاری کردیا۔ آپ کے سلسلہ میں یہ فیض عام ہے کہ لوگوں کے قلبوں کا ذکر اللہ سے حرکت میں لانا، لطائف کے ذکر میں یعنی قلبی، روحی سری وغیرہ جاری کرنے کا طریقہ سکھانا، طالبوں کو کشف القبور اور کشف الحضورؐ تک پہنچانا۔ جولوگ وظیفوں چلوں سے رجعت ، سکر یا حالت جذب میں آگئے ان کو حالت صحو میں لانا، سفلی عاملوں کے عمل کا توڑ اور جنات یا آسیب زدہ مریضوں کا علاج کرنا، الحمداللہ ہزاروں مردوزن آپ کی تعلیم سے فیض یافتہ ہوئے۔یعنی ذکر سلطانی کے علاوہ کشف القبور اور کشف الحضورؐ تک پہنچے۔کئی فارغ التحصیل عالم دین بھی آپ کی نظر سے کشف اور قلب کی منزلیں عبور کررہے ہیں۔ بعض دفعہ دیکھنے میں ایسا بھی آیا ہے کہ آپ نے جب کسی کو اسم ذات کا ازن دیا، اس کا قلب فوراً ذکر اللہ سے جاری ہوگیا۔ بعض کو اپنے دل پر لفظ ’’اللہ ‘‘ نظر آیا۔ بعض کو محفل غوثیہ ؒ اور بعض کو محفل حضورﷺ نصیب ہوگئی۔انہیں وجوہات سے نوجوان طبقہ اس سلسلے میں داخل ہورہا ہے اور اس سلسلے کو برقرار رکھنے اور پھیلانے کے لئے انجمن سرفروشانِ اسلام رجسٹرڈ پاکستان وجود میں آئی۔

حاجی فضل حسین (ر)

میرے دادا جی حضور

حاجی فضل حسین حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالیٰ کے والدِ محترم ہیں اور ہمارے دادا حضور ہیں۔ آپ کی آخری آرام گاہ و دربار شریف آبائی گاؤں ڈھوک گوہر شاہی میں موجود ہے۔

میرے بھائی

حضرت گوہر شاہی کے صاحبزادے

غیاث الدین بابر

یہ حضرت گوہر شاہی کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں جوکہ موجودہ آبائی گاؤں ڈھوک گوہر شاہی گجرخان راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں۔

طلعت محمود

یہ حضرت گوہر شاہی کے دوسرے صاحبزادے ہیں جو اس وقت حضرت گوہر شاہی کی سندھ میں موجود رہائش گاہ کوٹری جامشورو سندھ میں رہائش پذیر ہیں۔

غفران ریاض

یہ حضرت گوہر شاہی کے تیسرے صاحبزادے ہیں جو اس وقت حضرت گوہر شاہی کی سندھ میں موجود رہائش گاہ کوٹری جامشورو سندھ میں رہائش پذیر ہیں۔

حماد ریاض

یہ حضرت گوہر شاہی کے چوتھے صاحبزادے ہیں جو اس وقت حضرت گوہر شاہی کی سندھ میں موجود رہائش گاہ کوٹری جامشورو سندھ میں رہائش پذیر ہیں۔

حاجی مدثر ریاض

یہ حضرت گوہر شاہی کے آخری صاحبزادے ہیں جوکہ اس وقت بریڈ فورڈ برطانیہ میں کاروبار کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں۔

اظہارِ لاتعلقی

یونس ملعون اور اسکی جماعت نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن اسلام دشمن اور ملک دشمن گروہ ہے

یونس ملعون

27 نومبر 2001 حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کے پردہ فرماجانے کے بعد یونس ملعون نے ویب سائٹ(www.goharshahi.com) کو ہائی جیک کرلیا اور اس ویب سائٹ پر حضرت گوہر شاہی کا نام اور تصاویر استعمال کرکے دل آزار مواد اور خود ساختہ نظریہ و تعلیمات پیش کرنا شروع کردی۔ بیگم سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی کو اس عمل کی اطلاع کی گئی تو انہوں نے 31 دسمبر 2001 کو بذریعہ مقامی اخبارات یونس ملعون سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا جسکی تصویری جھلک آپکے سامنے ہے۔

عوام الناس میں حضرت ریاض احمد گوہر شاہی کے صاحبزادوں کو لیکر کچھ غلط فہمیاں ہیں، جسکی وجہ سے ہمیں اس ویب کا اجراء کرنا پڑا۔ پچھلے کچھ عرصہ سے نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن ملعون یونس جو کہ خود کو حضرت گوہر شاہی کا جانشین کہتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ ملعون اسلام مخالف اور ملک مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے۔ اور ہماری واحد جماعت انجمن سرفروشانِ اسلام رجسٹرڈ پاکستان کے امیران و مشیران کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

یونس ملعون ہمارے والد محترم حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی کا نام اور تصاویر استعمال کرتا ہے اور اپنی خود ساختہ تعلیمات اور کفریہ عقیدہ کو ہمارے والد صاحب کی روحانی تعلیمات سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے اس لئے شاید عوام الناس میں یہ غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے کہ کہیں جو من گھڑت تعلیمات یہ شخص دے رہا ہے کہ اس کا تعلق گوہر شاہی سے تو نہیں۔

ہم یہ پہلے بھی واضح کرتے آئے ہیں اور بار بار عوام الناس اور مقامی انتظامیہ کو مختلف اخباروں، اجتماعات اور میڈیا پر واضح کرتے آئے ہیں کہ ہمارا اس یونس ملعون نامی شخص اور اسکی نام نہاد جماعت مہدی فاؤنڈیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور ہم صاحبزادگان اسکے کسی بھی عمل کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ کیونکہ یونس ملعون اسلام دشمن بھی ہے اور ملک پاکستان کا دشمن بھی۔

Get in touch

Location

Allah Hoo Pahari, Khuda ki Basti No.1, Kotri Jamshoro Sindh Pakistan.

Contact Me

Cell : +92-333-2661025

Email : contact@hammadriaz.com

My Contact Hours

SAT-WED 10:00AM – 08:00PM

THURSDAY 05:00PM – 06:30PM

FRIDAY 03:00PM – 06:30PM